ورلڈ کپس: آئی سی سی بورڈ بھارتی دھمکی کو خاطر میں نہیں لایا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2019
کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کو خبردار کیا تھا کہ ہر سال ورلڈکپ کے  منصوبے پر مختلف وجوہات کی بنا پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔ فوٹو:فائل

کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کو خبردار کیا تھا کہ ہر سال ورلڈکپ کے منصوبے پر مختلف وجوہات کی بنا پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: آئی سی سی بورڈ بھارتی دھمکی کو خاطر میں نہیں لایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے ای میل کے ذریعے کونسل کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی کو خبردار کیا تھا کہ ہر سال ورلڈکپ کے  منصوبے پر مختلف وجوہات کی بنا پر عمل نہیں کیا جا سکتا، انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی سی سی آئی کے جلد ہی انتخابات ہونے والے اور نئے حکام ہی اس حوالے سے اپنی رائے دیں گے۔

بھارتی میڈیا میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے امیتابھ چوہدری پر آئی سی سی میں بی سی سی آئی کی نمائندگی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر نے انھیں دبئی بلایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔