بنگلادیشی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان پر غیریقینی کے سائے برقرار

ایکسپریس نیوز  منگل 15 اکتوبر 2019
مجوزہ پروگرام کے مطابق انڈر 16بوائز کو22اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔ فوٹو : فائل

مجوزہ پروگرام کے مطابق انڈر 16بوائز کو22اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: بنگلادیش ویمنز اور بوائز انڈر 16 ٹیموں کا دورہ پاکستان سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہونے کی وجہ سے ابھی تک غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش بورڈ ٹیموں سے پہلے سیکیورٹی وفد بھیجنے کا خواہش مندہے، مجوزہ پروگرام کے مطابق انڈر 16بوائز کو22اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے، اگلے روز ویمن ٹیم کی آمد شیڈول ہے۔

پاکستانی ویمن ٹیم کا کیمپ مریدکے جبکہ بوائز انڈر 16کا کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔