گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کیلیے کاغذات جمع کرا دیے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2019
گنگولی نے آئی سی سی سے زیادہ ریونیو کے حصول کو بھی اپنا ٹاپ ایجنڈا قرار دیا۔ فوٹو: فائل

گنگولی نے آئی سی سی سے زیادہ ریونیو کے حصول کو بھی اپنا ٹاپ ایجنڈا قرار دیا۔ فوٹو: فائل

 ممبئی:  سابق کپتان ساروگنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کیلیے کاغذات جمع کرادیے۔

سارو گنگولی کی دنیا کے امیرترین بورڈ کا سربراہ بننے کی راہ بظاہر ہموار دکھائی دے رہی ہے، اس موقع پر گنگولی نے کہاکہ ذمہ داری ملنے پر میری پوری توجہ مشکل وقت میں بی سی سی آئی کو آگے لے جانے پر مرکوز ہوگی،اسی کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتری اور کھلاڑیوں کی معاشی حالت مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

گنگولی نے آئی سی سی سے زیادہ ریونیو کے حصول کو بھی اپنا ٹاپ ایجنڈا قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔