کیٹ مڈلٹن کی پاکستانی سج دھج

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2019
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد ٹوئٹر پر مقبول ترین ٹرینڈ بناہوا ہے فوٹوسوشل میڈیا

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد ٹوئٹر پر مقبول ترین ٹرینڈ بناہوا ہے فوٹوسوشل میڈیا

اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد ٹوئٹر پر مقبول ترین ٹرینڈ بناہوا ہے پاکستان آمد کے موقع پر شاہی بہو کے پاکستانی ڈیزائنر کے لباس اور آویزوں کو بھی بہت زیادہ سراہا جارہاہے۔

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈیوچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن گزشتہ روز 5 روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچے۔ماضی میں شہزادہ ولیم کی والدہ اور کیٹ مڈلٹن کی ساس لیڈی ڈیانا پاکستان کے 3 کامیاب دورے کرچکی ہیں۔ لہذا لیڈی ڈیانا کے دوروں کے باعث ہر آنکھ شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر لگی ہوئی تھی اور لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ کیا کیٹ مڈلٹن لیڈی ڈیانا کی طرح اپنے اسٹائل سے سب کو متاثر کرپائیں گی یا نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیٹ مڈلٹن نے 23 سال بعد لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی

تاہم ڈیوچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے اپنے اسٹائل سے سب کو دنگ کردیا۔ گزشتہ روز کیٹ مڈلٹن برطانوی ڈیزائنر کیتھرین واکر کے آسمانی رنگ کے انتہائی خوبصورت شلوار قمیض میں نظر آئیں۔ حیرت انگیز طور پر ان کے لباس نے لیڈی ڈیانا کے اس لباس کی یاد تازہ کردی جو انہوں نے آج سے 23 سال قبل 1996 میں پاکستان آمد کے موقع پر پہنا تھا۔

صرف لباس ہی نہیں کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر پاکستانی برانڈ زین کےانتہائی خوبصورت اپنے لباس سے ہم رنگ آویزے پہنے۔

اپنے دورے کے دوسرے روز کیٹ مڈلٹن نیلے رنگ کے شلوار قمیض میں نظر آئیں جسے پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان نے ڈیزائن کیا تھا۔ شاہی بہو کے اسٹائل میں پاکستانی رنگ نمایاں ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔