پولیوکے خاتمے میں منفی پروپیگنڈا بڑی رکاوٹ ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2019

علماء کرام اور مدارس پولیو خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، اسلامی نظریاتی کونسل: فوٹو: فائل

علماء کرام اور مدارس پولیو خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، اسلامی نظریاتی کونسل: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیوویکسین کے حق میں 100 سے زائد فتووں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور مدارس پولیو خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق منفی پروپیگنڈا پولیو کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہے، منفی پروپیگنڈا والدین کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کا باعث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔