ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

اسٹاف رپورٹر  منگل 15 اکتوبر 2019
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 891 روپے 63 پیسے پر مستحکم رہی (فوٹو : فائل)

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 891 روپے 63 پیسے پر مستحکم رہی (فوٹو : فائل)

 کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ اور فی 10 گرام قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1494 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں مختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 87 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 74 ہزار 588 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 891 روپے 63 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔