آزادی مارچ، وزیراعظم نے آج پارٹی کورکمیٹی کا اجلاس بلا لیا

رضوان غلزئی  بدھ 16 اکتوبر 2019
سیاسی،معاشی معاملات اورپارٹی تنظیمیں تحلیل کرنے کا معاملہ زیرغورآئے گا

سیاسی،معاشی معاملات اورپارٹی تنظیمیں تحلیل کرنے کا معاملہ زیرغورآئے گا

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اور پارٹی سطح پر زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم  نے تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج سہہ پہر3بجے طلب کرلیا ہے۔کور کمیٹی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور تین گورنرز شریک ہوں گے،اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

کور کمیٹی ملکی سیاسی، معاشی معاملات، مہنگائی سے متعلق اہم فیصلے کرے گی، وزیر اعظم دورہ سعودی عرب، ایران اور چین پر اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی سمیت صوبائی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔