اربوں کے واجبات: پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل سپلائی بند کردی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 16 اکتوبر 2019
یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور جلد ہی فیول کی فراہمی بحال کروا کے پروازوں کو معمول کے مطابق چلا دیں گے، مشہود تاجور۔ فوٹو : فائل

یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور جلد ہی فیول کی فراہمی بحال کروا کے پروازوں کو معمول کے مطابق چلا دیں گے، مشہود تاجور۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  اربوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو جیٹ فیول کی سپلائی بند کر دی۔

جیٹ فیول کی سپلائی بند ہونے سے پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اور پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 652 اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی پرواز کو روک لیا گیا تاہم پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان مذکرات جاری ہیں۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کے یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور جلد ہی فیول کی فراہمی بحال کروا کے پروازوں کو معمول کے مطابق چلا دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔