چترال میں مسافر کوچ کو ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2019
جاں بحق ہونے والے 6 افراد کو دریا سے نکال دیا گیا ہے، پولیس - فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والے 6 افراد کو دریا سے نکال دیا گیا ہے، پولیس - فوٹو: فائل

پشاور: چترال کے علاقے راغ لیسٹ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

چترال کے علاقے تشمیر جانے والی مسافر کو کو راغ لیسٹ کے مقام پر المناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو بونی چترال کے اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جاں بحق ہونے والے 6 افراد کو دریا سے نکال دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔