- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
وہاڑی میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد گرفتار
وہاڑی: پولیس نے رتہ ٹبہ کے علاقے میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب کے شہر وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ میں کرن نامی لڑکی نے تھانہ لڈن میں درخواست دی کہ وہ چشتیاں کی رہائشی ہے اور اپنی بہن ارم کے ساتھ اپنے منگیتر سے ملنے رتہ ٹبہ آئی تھی اور ایک ہوٹل میں موجود تھی کہ وہاں 2 پولیس اہلکار آئے جنہوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور رقم بھی چھین لی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اہلکاروں اور ہوٹل عملہ کے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔
ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ اور طبی معائنہ میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی، مختلف گینگز لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لئے ایسے حربے استعمال کرتے ہیں، لڑکی کرن بہاولنگر اور دیگر اضلاع میں بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج کروا چکی ہے، زیادتی کا ڈرامہ رچانے والے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔