یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، مراد علی شاہ  

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2019
کراچی کا نام کوئی بھی تبدیل نہیں کررہا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کا نام کوئی بھی تبدیل نہیں کررہا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی جاری ہے اور 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں، مہم میں کچھ روز باقی ہیں جس کے دوران باقی کوڑا بھی اٹھ جائے گا، وفاقی حکومت کا 1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھانے کا دعویٰ غلط ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کا نام کوئی بھی تبدیل نہیں کر رہا، نئے پاکستان میں روزگار دینا تو دور کی بات ہے مزید لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے منصوبے کے فور پر متعدد اجلاس ہوئے، اس کے ڈیزائن کے مسائل کو حل کرنے پر غور کیا گیا، کوشش ہے کہ اسے ٹھیک کرکے جلد شروع کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔