پیراگون کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2019
عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کردی      

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کردی      

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت نے پیراگون کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے فیصلہ جاری کیا جس میں خواجہ برادران کی جانب سے بریت کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔

خواجہ براداران نے احتساب عدالت میں دو درخواستیں جمع کروائی تھیں، خواجہ برادران نے دائرہ اختیار کے خلاف درخواست کے ساتھ ساتھ بریت کے لیے بھی درخواست دائر کر رکھی تھی، عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی اور عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شھادتوں کے لیے طلب کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔