امریکی پابندیوں پر ہمت نہیں ہاریں گے، کم جونگ اُن کا عزم

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2019
سفید گھوڑے پر سوار کم جونگ مقدس پہاڑی پائیکٹو کو سر کرتے ہوئے۔ فوٹو : رائٹرز

سفید گھوڑے پر سوار کم جونگ مقدس پہاڑی پائیکٹو کو سر کرتے ہوئے۔ فوٹو : رائٹرز

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے سرکاری میڈیا پر ایک اہم بیان نشر کیا ہے جس میں انہیں سفید گھوڑے پر سوار ایک مقدس پہاڑی پائیکٹو کو سر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس پہاڑی کو شمالی کوریا میں مقدس ترین اور اہم ترین مقام تسلیم کیا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں: امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری معاہدے پر روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری

شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے، اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اپنی فوجی صلاحیتوں پر فخر ہے اور ہر قسم کے حالات کے لیے ذہنی، جسمانی اور معاشی طور پر تیار ہیں۔ کم جونگ اُن کا یہ بیان ہتھیار سازی کے نئے مقام کے دورے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میزائل تجربہ جنوبی کوریا کو ’’سنجیدہ تنبیہ‘‘ ہے، شمالی کوریا کی دھمکی

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے سربراہان کے درمیان دو مرتبہ دوبدو ملاقات ہوئی ہیں تاہم پہلی ملاقات کے سات ماہ بعد ہونے والے مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور پہلے ہی روز ناکام ہوگیا تھا جس سے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کا معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔