سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 16 اکتوبر 2019
ملزم کے پاس سے موبائل فون سمیت فیس بک اور واٹس ایپ کا تمام مواد برآمد کرلیا گیا، فوٹو: فائل

ملزم کے پاس سے موبائل فون سمیت فیس بک اور واٹس ایپ کا تمام مواد برآمد کرلیا گیا، فوٹو: فائل

 لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اوردھمکیاں دینے پرسیکورٹی گارڈ ملازم محمد عاطف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے 11 افراد گرفتار

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواستگزار ایک خاتون نے شکایت درج کروائی تھی جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز اندرون شہر یکی گیٹ میں ملازم سیکورٹی گارڈ محمد عاطف کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے موبائل فون سمیت فیس بک اور واٹس ایپ کا تمام مواد برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔