12 سالہ لڑکی سالگرہ کےدن چل بسی

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2019
مہیما سوسان  نامی لڑکی ابوظہبی کے انڈین اسکول میں زیر تعلیم تھی اور گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھی، فوٹو: اماراتی میڈیا

مہیما سوسان نامی لڑکی ابوظہبی کے انڈین اسکول میں زیر تعلیم تھی اور گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھی، فوٹو: اماراتی میڈیا

ابو ظہبی: متحدہ اعرب امارات میں سالگرہ کے دن 12 سالہ لڑکی چل بسی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں رہنے والی لڑکی طویل علالت کے باعث عین 12 ویں سالگرہ کے روز  زندگی کی بازی ہار گئی۔ مہیما سوسان  نامی لڑکی ابوظہبی کے انڈین اسکول میں زیر تعلیم تھی اور گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھی۔

والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی اس طرح سالگرہ کے روز دنیا سے رخصت ہونے پر انتہائی صدمے سے دوچار ہیں، بیٹی کی بیماری کے حوالے سے قریبی رشتے داروں کو بھی علم نہیں تھا جب عزیز و اقارب کو مہیما کی موت کے بارے میں بتایا گیا تو ان پر جیسے بجلی ٹوٹ پڑی۔

بھارتی ریاست کیریلا  سے تعلق رکھنے والی آنجہانی مہیما اپنی والدہ اور والد کے ساتھ ابوظہبی میں مقیم تھی، یہ خاندان گزشتہ کئی سالوں سے یہیں رہائش پذیر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔