کراچی میں اربوں روپے مالیت کی 55 ایکٹر قیمتی اراضی واگزار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 18 اکتوبر 2019
کارروائی کے دوران لینڈ مافیاکے کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ذرائع ایم ڈی اے 
 (فوٹو : فائل)

کارروائی کے دوران لینڈ مافیاکے کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ذرائع ایم ڈی اے (فوٹو : فائل)

کراچی: ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دیہہ ناگن سرجانی اسکیم 45میں لینڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی55ایکٹرقیمتی اراضی کوواگزارکرالیا۔

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تیسرٹاؤن اسکیم 45کے کمرشل سیکٹر47،سیکٹر 38،40-A،42-B سمیت دیگر سیکٹر میں طاقتور لینڈ مافیا کی جانب سے قیمتی کمرشل اراضی پر قائم کی جانے والی بانڈری وال اور پرل ریسیڈنسی نامی بوگس رہائشی اسکیم کے بکنگ آفس کے علاوہ دیگر قبضے کو واگزار کرالیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے حکم پر کی جانے والی کارروائی میں محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران اور پولیس نے بھاری مشینری کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا۔

ایم ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 55 ایکٹر سے زائد رقبے کی قیمتی کمرشل اراضی کو لینڈ مافیا کے قبضے سے واگزار کرایا گیا جس کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے، کارروائی کے دوران لینڈ مافیاکے کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اس موقع پر بھاری مشینری سے بانڈری وال پر لگے لوہے کے دروازے سمیت دیگرتعمیرات کو مسمارکرکے قبضہ کی گئی اراضی کوہموار کردیا گیا ہے، کارروائی کے دوران علاقہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔