ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اسے ختم کردیں، سپریم کورٹ

نمائندہ ایکسپریس / اے پی پی  جمعـء 18 اکتوبر 2019
80فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے،20 فیصد کیلیے22 ہزار بندوں کی فوج رکھی ہے
 فوٹو: فائل

80فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے،20 فیصد کیلیے22 ہزار بندوں کی فوج رکھی ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، پھر دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ایف بی آر کی اپنے ملازم کیخلاف اپیل کی سماعت کی، جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ کھربوں روپیہ ہر سال خرچ میں چلا جاتا ہے،ایف بی آر کی بائیس ہزار کی فوج کیا ریکوری کرے گی، 80فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے جب کہ صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں۔

عدالت نے اپیل خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔