گلوبل اتھورائزڈ اکنامک آپریٹرز پروگرام میں شمولیت اہم ضرورت

احتشام مفتی  جمعـء 18 اکتوبر 2019
محکمہ کسٹمز ورلڈکسٹمز آرگنائزیشن کے رکن کی حیثیت سے پروگرام کا آغاز کرے، جاوید بلوانی
فوٹو : فائل

محکمہ کسٹمز ورلڈکسٹمز آرگنائزیشن کے رکن کی حیثیت سے پروگرام کا آغاز کرے، جاوید بلوانی فوٹو : فائل

کراچی: پاکستانی تاجر و صنعتکاروں کو بین الاقوامی سیکیورٹی چینز کا اعتماد حاصل کرنے کیلیے گلوبل اتھورائزڈ اکنامک آپریٹرز (AEO) پروگرام میں شمولیت وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔

پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین اور اے ای او گروپ کے فوکل پرسن جاوید بلوانی نے گلوبل اتھورائزڈاکنامک آپریٹرز(ایای او) گروپ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہاکہ محکمہ کسٹمز ورلڈکسٹمز آرگنائزیشن کے رکن کی حیثیت سے پاکستان میں اتھورائزڈ اکنامک آپریٹرپروگرام کاآغاز کرے تاکہ پاکستان بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے جہاں مزکورہ پروگرام کامیابی کے ساتھ موثربہ عمل ہے۔ اے ای او سرٹیفکیشن پروگرام میں شمولیت سیپاکستانی تاجر و صنعتکارسیکورٹی اسٹینڈرڈزکی پاسداراور انٹرنیشنل سیکورٹی چینزکے بااعتماد ممبربن جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز بین الاقوامی معیار کے مطابق سپلائی چین کے حوالے سے اے ای او پروگرام متعارف کرارہاہے۔اے ای او اسٹیک ہولڈرز گروپ پروگرام کے عملی نفاذاور کامیابی سے موثربہ عمل بنانے کیلیے تجاویزمرتب کرے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹرکسٹمزسعید اکرم نے کہاکہ بین الاقوامی تجارت کومحفوظ بنانے کے لییورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے فریم ورک کی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969کے تحت سیکشن 212Aمتعارف کرانیکے ساتھ متعلقہ قوانین کامسودہ بھی مرتب کرلیاہے۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز شیراز احمدنیبتایا کہ بین الاقوامی تجارت میں ڈیل کرنے والی کمپنیاں خصوصا درآمدوبرآمدکنندگان اے ای او پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اجلاس میں گروپ ممبران جس میں زیبر موتی والا، چیئرمین کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائلز ایسوسی ایشنز، اسلم کارساز، چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، شیخ شفیق،چیف کوآرڈینیٹر، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، شاہین مرچنٹ،چیئرمین پاکستان ڈینم مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، کامران چاندنہ، چیئرمین پاکستان نٹ ویئر سویئٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، خواجہ عثمان، پاکستان کاٹن فیشن اپیرئل مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، سلیمان چاولہ، صدر، سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری، بابر خان، سابق صدر، فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری، ریاض احمد، سینئر نائب صدر، لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور دیگر اداروں جن میں ٹرمنل آپریٹرز شامل ہیں کئی نمائندگان نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔