- سعودی مفادات کے خلاف کام نہیں کریں گے، پاکستان کی عرب قیادت کو یقین دہانی
- سانحہ اے پی ایس؛ 8 گولیاں لگنے کے باوجود بچ جانے والا ولید عزم و حوصلے کی زندہ مثال
- سانحہ اے پی ایس ہم نہیں بھولیں گے؛ علم دشمنوں کے حملے کو 5 سال بیت گئے
- راشد لطیف اور انضمام کی بدولت افغان کرکٹرز کے کھیل میں نکھار پیدا ہوا، افغان قونصل جنرل
- شہر قائد میں کل ہلکی بارش یا پھوار پڑنے کا امکان
- پشاور میں فضائی اور شور کی آلودگی سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے
- امریکا کا افغانستان سے 4 ہزار فوجی اہلکار واپس بلانے کا فیصلہ
- نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا
- کوئٹہ میں سردی بڑھنے پر گرم غذائی اشیاء كی فروخت میں اضافہ
- قومی کرکٹرعابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
- ملک میں حکمرانی عوام نہیں سلیکٹڈ اور سلیکٹر کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
- جرمن چانسلر انجیلا مرکیل مسلسل نویں برس بھی دنیا کی بااثر ترین خاتون قرار
- آصف زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج، طبیعت میں بہتری
- حکومت کا "پی ایس ڈی پی پلس" پروگرام متعارف کرانے کا اعلان
- لاہور میں موٹر سائیکل سوارپر تشدد کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا
- فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنیوالوں میں سے ایک وکیل کی شناخت ہوگئی
- پی آئی سی واقعہ؛ پولیس کا وکلا کو روکنے کی کوشش ہی نہ کرنے کا انکشاف
- مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف بھارت میں پُر تشدد مظاہرے، 6 افراد ہلاک
- سندھ میں بھٹو زندہ ہے مگرعوام مررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
- بھارتی آبی دہشتگردی؛ عالمی بینک سے مذاکرات کیلیے پاکستانی وفد امریکا روانہ
بھارتی فورسزکشمیر میں بدترین تشدد کو بطورہتھیاراستعمال کر رہی ہیں، بھارتی جریدہ

بھارتی فوج کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر میڈیا سے بات کرنے سے روک رہی ہے، فرنٹ لائن فوٹو:فائل
نئی دہلی: بھارتی جریدہ فرنٹ لائن نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر میڈیا سے بات کرنے سے روک رہی ہے۔
بھارت کے معروف میڈیا گروپ ’دا ہندو‘ کے جریدے فرنٹ لائن نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےپُرتشددواقعات کی تعداد بہت زیادہ ہے، غیر ملکی میڈیا پر تو ان میں سے چند ہی واقعات سامنے آسکے ہیں، بھارتی فورسزکشمیر میں بدترین تشدد کو بطورہتھیاراستعمال کر رہی ہیں اور کشمیریوں کو صحافیوں سے بات کرنے سے روکنے کیلیے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔
فرنٹ لائن نے لکھا کہ بھارتی فورسزنظر رکھتی ہیں کہ کوئی صحافی یا میڈیا کہاں کس گھر میں جا رہا ہے، لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پرمنہ بندرکھنےکے لیےمجبورہیں، شناخت نہ بتانے کی شرط پربھی لوگ بھارتی فورسز کےمظالم پر میڈیا سے بات کوتیارنہیں ہوتے۔
بھارتی جریدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لوگوں کودھمکایاجاتاہےکہ وہ چھاپوں،تشدد اوربچوں کی گرفتاریوں کا میڈیاکونہ بتائیں، میڈیا پر خبرآجانے پربھارتی فورسز گھروں میں جاکرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔