بنگلادیشی اور انڈین بارڈر فورس کے درمیان جھڑپ میں بھارتی اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2019
بنگلادیشی بارڈر فورس کی فائرنگ سے ایک بھارتی اہلکار زخمی بھی ہوا۔ فوٹو : فائل

بنگلادیشی بارڈر فورس کی فائرنگ سے ایک بھارتی اہلکار زخمی بھی ہوا۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا / نئی دلی: مغربی بنگال کے سرحدی علاقے میں بنگلا دیشی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوج اہلکار وجے سنگھ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز ایک دوسرے کے سامنے اُس وقت آگئیں جب 3 بھارتی ماہی گیروں کو آبی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلادیشی فوج نے حراست میں لے لیا۔

گرفتار شدگان میں سے 2 ماہی گیر بنگلادیشی فوج کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اپنے ساتھی کی بنگلادیشی فوج کی حراست سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کو مطلع کیا۔

بنگلا دیشی فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی

بنگلا دیشی فوج کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے بھارتی فوج کے  اہلکار ہلاک 

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے 6 اہلکار کشتی کے ذریعے دریائے پدما میں بنگلا دیشی حدود میں داخل ہوئے تاکہ اپنے ماہی گیر کو بازیاب کرالیا جائے تاہم اس دوران گرما گرمی ہوگئی اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

بنگلا دیشی بارڈر فورس نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے بات چیت کرنے کے بجائے براہ راست فائرنگ کردی جس کے دفاع میں مجبوراً ہمیں بھی فائرنگ کرنا پڑی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد دونوں ممالک کے سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے مشترکہ میٹنگ کی اور واقعے کی تحقیقات اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔