پاکستان میں پہلی بار صحابہ کرامؓ کیخلاف گستاخانہ پوسٹ پر مجرم کو 5 سال قید

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 18 اکتوبر 2019
ملزم ساجد علی کو پانچ سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی فوٹو:فائل

ملزم ساجد علی کو پانچ سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان میں پہلی بار سوشل میڈیا پر صحابہ کرامؓ کے بارے میں گستاخانہ پوسٹ کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی۔

مجرم ساجد علی کے خلاف 2017 میں ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور مکمل چھان بین کے بعد رپورٹ تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی گئی جس پر تفصیلی دلائل ہوئے اور پھر ملزم کو سزا سنائی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے پراسیکیوٹر عامر رضا نے کیس دائر کیا تھا جب کہ ساجد علی کو پانچ سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم ساجد علی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ایکٹ کی شق نمبر 11 کے تحت سزا سنائی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔