بہاولپور میں خواتین سے مبینہ زیادتی کرنے والے 3 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2019
ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376  کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس، فوٹو: فائل

ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس، فوٹو: فائل

بہاولپور: پولیس نے مسافر خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق بہاولپور کے تھانہ عباس نگر کی حدود میں 3 اوباش نوجوانوں نے 2 خواتین کو لال سوہانرا کے جنگل میں لےجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے اور تھانہ عباس نگر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376  کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرا میں تفریح کے لیے آنے والی نورین اور اریبہ کو عباس نگر کے رہائشی مبشر، اکبر اور کاشف ورغلا کر لال سوہانرا نیشنل پارک جنگل میں لے گئے اور وہاں ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ خواتین کے شورمچانے پر لوگوں نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔