- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
کسی نے حملہ کیا تو اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، ایرانی سپریم لیڈر
تہران: ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور ہر قسم کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،کسی نے بھی حملے کی کوشش کی تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
تہران میں نوجوانوں اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایران کا نیو کلیئر پروگرام پر امن ہے اور یہ کسی کے بھی خلاف نہیں ۔ ہمیں ملکی دفاع کا حق حاصل ہے، سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلیے ہر طرح کے اقدامات کریں گے۔ 3 دہائیوں کے بعد اب امریکیوں اور مغربی ممالک کا یہ ڈرائونا خواب حقیقت میں تبدیل ہوچکا ہے کہ ایک قومی طاقت نے علاقے میں سر اٹھایا ہے جسے طرح طرح کے سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی اور تشہیری ہتھکنڈے گرانے میں نہ صرف ناکام رہے بلکہ اس بڑی طاقت نے علاقے پر گہرے اثرات مرتب کیے اور مسلمانوں کو تشخص عطا کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی نظام کی بنیادی پالیسی تیز سائنسی ترقی سے عبارت ہے، ایران کا تھنک ٹینک اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اگر دشواریوں، خطروں اور لغزشوں کے مقامات کو سرکرنے کے کئی راستے ہیں تو بے شک ان میں ایک راستہ علمی و سائنسی پیشرفت کا ہے۔ باصلاحیت ایرانی سائنس دان ہر اس سائنسی اور علمی ہدف کو حاصل کرسکتے ہیں جس کیلیے ملک میں انفرا اسٹرکچر موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔