بلوچستان میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 2 حملہ آور ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2019
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے  میں لے کر آپریشن شروع کردیا، سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا، سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: لورالائی کے نواحی علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر ایف سی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے نواحی علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر ایف سی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا، ایف سی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے کے دوران دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔