مذاکرات کے مخالف پاکستان اور اسلام سے مخلص نہیں، فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 11 اکتوبر 2013
فریقین کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، صوبائی حکومت بے اختیار ہے،مردان میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

فریقین کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، صوبائی حکومت بے اختیار ہے،مردان میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

مردان: جے یوآئی (ف) کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے اورمذاکرات کی کامیابی کیلیے تمام فریقین کومثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

مخالفت پاکستان اوراسلام سے مخلص نہیں جمعرات کومحب بانڈہ مردان میں جے یوآئی ضلع مردان کے جنرل سیکریٹری مولانا اسرار الحق حقانی کے والدممتازروحانی پیشوا مولانا غلام ربانی المعروف محب باباجی کے فاتحہ خوانی کے موقع گفتگوکرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ بامقصد مذاکرات وطن عزیزکومسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں۔

انھوں نے پختونخوا حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت بے اختیار ہے پورے صوبے کواین جی اوزکے حوالے کیا گیا انھوں نے محب باباجی کے دینی،علمی اورسیاسی خدمات کوزبردست خراج عقیدت  پیشں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔