چہلم حضرت امام حسینؓ ؛ سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اکتوبر 2019
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائی کرے گی، صوبائی محکمہ داخلہ  (فوٹو : فائل)

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائی کرے گی، صوبائی محکمہ داخلہ (فوٹو : فائل)

کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چہلم حضرت امام حسین رضی الل٘ہ عنہ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 20 اکتوبر کو صوبہ سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، چہلم کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی جب کہ تعزئیے کے جلوس اور مجالس کے علاوہ 5 یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور نفرت آمیز تقاریر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔