قیادت سنبھالنے کے بعد اظہر علی نے سرفراز کو فون کرکے ڈھارس بندھائی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 19 اکتوبر 2019
سرفراز نے نمبر 7پر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ٹیسٹ کپتان۔ فوٹو : اے ایف پی

سرفراز نے نمبر 7پر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ٹیسٹ کپتان۔ فوٹو : اے ایف پی

 لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد اظہر علی نے سرفراز احمد کو فون کرکے ڈھارس بندھائی۔

اظہر علی نے کہا کہ سرفرازکی پاکستان کرکٹ کیلیے بہت خدمات ہیں، میری سپورٹ ان کے ساتھ رہے گی، وکٹ کیپر بیٹسمین کی صلاحیتوں پر شک نہیں،انھوں نے نمبر 7پر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان نے کہا کہ کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے کبھی کھلاڑی کو تھوڑے وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، سرفراز احمد ذہنی طور پر مضبوط ہیں، امید ہے کہ کم بیک کریں گے،متبادل وکٹ کیپر کا انتخاب کرنے سے قبل سوچنے کیلیے 3روز ہیں کوئی بہتر فیصلہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔