حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 19 اکتوبر 2019
عرس تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

عرس تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کی 3روزہ تقریبات شروع ہو گئیں۔

ملک بھر سے لاہور میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گورنر اور وزیراعلی پنجاب افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہو سکے، وزیرہائوسنگ محمودالرشید اورچئیرمین کمیٹی نذیر چوہان نے مزار پرچادرچڑھا کر عرس تقریبات کا آغاز کیا۔

صوبائی وزیر مذہبی امور بھی تقریب ختم ہونے کے بعد پہنچ سکے، عرس تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔