سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اکتوبر 2013
 اگر پرویز مشرف بیرون ملک گئےتوحسین حقانی کی طرح واپس نہیں آئیں گے، وکیل۔ فوٹو: فائل

اگر پرویز مشرف بیرون ملک گئےتوحسین حقانی کی طرح واپس نہیں آئیں گے، وکیل۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

جسٹس ریاض احمد خان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر پرویز مشرف بیرون ملک گئےتوحسین حقانی کی طرح واپس نہیں آئیں گے، لہذا وزارت داخلہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایات جاری کریں، جسٹس ریاض احمد خان نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عبدالرشید غازی قتل کیس کے وکیل نے مدعی ہارون رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں داخل کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔