سائبریا میں ڈیم ٹوٹنے کے باعث سونے کی کان منہدم، 11 کان کن ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اکتوبر 2019
ڈیم کے ملبے سے 14 زخمیوں کو نکالا گیا ہے اور 13 لاپتہ ہیں۔ فوٹو : ٹویٹر

ڈیم کے ملبے سے 14 زخمیوں کو نکالا گیا ہے اور 13 لاپتہ ہیں۔ فوٹو : ٹویٹر

سائیبریا: سائیبریا ميں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس کا ملبہ ایک سونے کی کان پر گرا جس سے کان دب گئی اور 11 کان کن دب کر ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سائیبریا میں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس سے ایک سونے کی کان منہدم ہوگئی۔ کان کے ملبے تلے دب کر 11 کان کن ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ اب بھی 13 کان کن ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کی لاشوں کو نکالا جب کہ 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید 13 کان کنوں کی تلاش میں کان کے ملبے کے ہٹائے جانے کا عمل جاری ہے۔

میونسپل ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہوتی چلی گئی جب کہ ڈیم کے کمزور پشتے پانی کا بوجھ برداشت نہ کرسکے۔ ڈیم کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔