- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
ہیلری کلنٹن کے نجی ای میل سے حساس ملکی معلومات کی ترسیل کی تفتیش مکمل
واشنگٹن: ہیلری کلنٹن کے اپنے دور وزارت خارجہ میں حساس معلومات کے تبادلے اور ترسیل کے لیے محفوظ سرکاری ای میل سرور کے بجائے اپنا نجی اکاؤنٹ استعمال کرکے اہم ملکی معلومات کو عام ہونے کے خطرے سے دوچار کرنے کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے جس میں 38 سرکاری ملازمین کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے اپنے دور وزارت میں نجی ای ميل اکاؤنٹ کے استعمال کا معاملہ ميڈيا کی کافی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے جس کی کی تفتيش مکمل ہوچکی ہے جس میں 38 افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اہم اور حساس ملکی معلومات کے لیے نجی ای میل استعمال کرنے یا دیگر غفلتیں برتنے کے 38 افراد مرتکب پائے گئے ہیں جن میں زیادہ تر وزارت خارجہ کا عملہ ہے اور ان میں سے ایک کے خلاف کارروائی کا امکان بھی ہے۔
ری پبلکن سينيٹر چک گراسلی کو موصول تفتيشی نتائج پر مبنی خط میں کہا گیا ہے کہ خفيہ معلومات کے دانستہ طور پر غلط استعمال يا مسلسل خلاف ورزی کے شواہد نہيں ملے تاہم ہیلری کلنٹن کی جانب سے نجی ای ميل اکاؤنٹ کے استعمال سے حساس معلومات کے عام ہونے کا خطرہ بڑھ گيا تھا۔
یاد رہے کہ ہیلری کلنٹن نے ملکی وزير خارجہ کی ذمہ داری سنبھالتے وقت اپنے نجی ای ميل اکاؤنٹ کا بھی استعمال کيا جس پر 2016 ميں تفتیش شروع کی گئی تھی۔ ہلری کلنٹن کے نجی سرور پر 22 ای ميلز کو انتہائی خفيہ مواد قرار ديا گيا تھا جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کافی اُٹھایا تھا اور ووٹرز کی ہمدردیاں سمیٹی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔