- ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
پاک بحریہ اورانڈونیشین بحریہ کی مشترکہ بحری مشق سی تھنڈرIV اختتام پذیر
پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور انڈونیشین نیوی اسپیشل آپریشن فورسزکے مابین مشترکہ مشق سی تھنڈر IV- 2019 کا اختتام ہوگیا ہے۔
پاکستان اور انڈونیشیا کی بحریہ کے مابین ہونے والی مشترکہ مشق سی تھنڈر ہر سا ل منعقد کی جاتی ہے۔مسلسل سات روز تک جاری رہنے والی حالیہ مشق اسی سلسلے کی چوتھی بحری مشق تھی۔
مشق کے اہم مقاصد میں مضبوط عسکری تعلقات ، اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط اورباہمی آپریشنل تیاری میں بہتری، پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ اور شریک فورسز کے مابین انسداد دہشت گردی آپریشنز کے تجربات کا تبادلہ شامل تھا۔
مشق کے دوران میری ٹائم انسداد دہشت گردی آپریشنزکے تحت بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشن کیے گئے۔مشقوں کا اختتام بحیرہ عرب میں مشتر کہ وِزٹ بورڈ سرچ اور سیزر آپریشنز کے شاندار مظاہرے سے ہوا جس میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں ، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس اور شریک پاک بحریہ اورانڈونیشین بحریہ کی ایس او ایف ٹیموں نے حصہ لیا۔
بحری مشق سی تھنڈرپاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کے درمیان مضبوط عسکری تعاون کی عکاس ہے۔ مشترکہ مشق کے دوران حاصل کیا گیا پیشہ ورانہ تجربہ باہمی طور پر سود مند رہا اور دو برادرانہ بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون میں فروغ کا باعث ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔