جامعہ بنوریہ نے آزادی مارچ میں مدارس کے طلبا بھیجنے کی مخالفت کردی

خبر ایجنسیاں  اتوار 20 اکتوبر 2019
ہمارے ہاں 53 ممالک سے طلبا زیرتعلیم ہیں، مفتی نعیم، وفاقی وزرا علی زیدی، نور الحق قادری سے ملاقات کے بعدگفتگو۔ فوٹو: فائل

ہمارے ہاں 53 ممالک سے طلبا زیرتعلیم ہیں، مفتی نعیم، وفاقی وزرا علی زیدی، نور الحق قادری سے ملاقات کے بعدگفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے مدارس کے طلباء کی جمعیت علمائے اسلام(ف)کے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کردی۔

مفتی نعیم نے کہاکہ آزادی مارچ میں مدارس کے طلبا کو شریک نہیں ہونا چاہیے، وہ ہفتہ کو وفاقی وزرا علی زیدی اور نور الحق قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق انھوں نے کہا کہ دینی مدارس غیر سیاسی ہوتے ہیں، تمام مدارس سے درخواست ہے کہ طلباء کوسیاسی مقاصدکے لیے استعمال نہ کریں، ریلی میں شریک طلبا زخمی ہوئے تومدارس بدنام ہونگے۔

مفتی نعیم نے سوال اٹھایا کہ اگر طلبا کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے دیا تووالدین کوکیا پیغام جائیگا؟ مدارس طلباکو سیاسی مقاصد کے لیے کسی دھرنے، ریلی یا ایسے پروگرام میں طلبا کو شریک نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے جامعہ بنوریہ میں53 ممالک سے طلبا دینی مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ادارے کو سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا توکوئی ملک اپنے طلبا نہیں بھیجے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔