لاہور ایئرپورٹ سے نشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2019
دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے فوٹو: فائل

دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے فوٹو: فائل

 لاہور: علامہ اقبال ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کا نشہ آور کیمیکل، گولیاں اور 14ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے قبضے سے 195کلو گرام نشہ آور کیمیکل کیٹا مائن برآمد ہوا ہے اس کے علاوہ 5 لاکھ نشہ آور گولیاں بھی ملی ہیں، کیٹامائن کو دودھ کے ڈبوں جب کہ گولیوں کو بیگز کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔