حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2019
حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی، ذرائع   

حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی، ذرائع   

 اسلام آباد: حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا جس کے بعد حکومتی ٹیم اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مولانا فضل الرحمان

قبل ازیں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام  سے پہلا رابطہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے ملاقات طے کی تھی جس کے تحت ان کے درمیان پہلی ملاقات ہونا تھی جس میں حکومتی کمیٹی انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے حکومت نے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔