- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مولانا فضل الرحمان
پشارو: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدرایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بتایا کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات کے حولے سے حکومت غلط فہمیاں پیدا کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی جب کہ ایمل خان نےکہا کہ اے این پی کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی جو بھی پروپیگنڈا کررہا ہو ہماری جماعت اپنے قائد اسفندیار ولی خان کےحکم کے مطابق آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی تنظیموں کا اس وقت فوکس آزادی مارچ ہے اور اے این پی اپنی تیاریوں کو آخری شکل دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا جس کے بعد حکومتی ٹیم اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔