35 فٹ بلندی سے معجزانہ طور پر رکشا میں گر کر بچہ محفوظ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

مدھیہ پردیشن: بھارت میں 3 سالہ بچہ اپنے بھائیوں کے ساتھ دوسری منزل کی بالکونی پر کھیلنے کے دوران پھسل کر نیچے گلی میں گرگیا تاہم حیران کن طور پر وہ محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ بچہ 35 فٹ بلندی پر گھر کی بالکونی میں کھیلتے ہوئے نیچے گرگیا تاہم معجزانہ طور پر عین اسی وقت ایک سائیکل رکشا وہاں سے گزر رہا تھا اور خوش قسمتی سے بچہ نرم دہ سیٹ پر آکر گرا اور محفوظ رہا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں عقل کو حیران کردینے والا یہ واقعہ محفوظ ہوکر رہ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں ایک شخص سائیکل رکشا کے ساتھ داخل ہوتا ہے اور جیسے ہی اس گھر کے دروازے پر پہنچتا ہے اچانک ایک بچہ پچھلی نشست پر آکر گرتا ہے۔

حیران اور پریشان رکشا مالک نے فوری طور پر بچے کو گود میں اُٹھایا اس وقت تک گھر کے دیگر افراد بھی باہر آگئے اور بچے کو خوشی سے چومنے لگے۔ بچے کی حالت درست ہے تاہم اسے کچھ معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔