- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
وزیراعظم کا دورہ کراچی؛ پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں
کراچی: وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کی ہیں تاہم وزیر اعلیٰ سندھ کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی باضابطہ ملاقات ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے ممبران سندھ اسمبلی کو کراچی میں جاری اور زیر غور وفاقی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ کے فور منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کے ممبران اسمبلی سے رابطے مزید بڑھائیں۔
’مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کا کام‘
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔ وفاقی حکومت کو کراچی میں پانی ، ٹرانسپورٹ، ویسٹ منیجمنٹ اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کا مکمل ادارک ہے- بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کی عوام اور کراچی کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا، کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاق اپنے وسائل کے مطابق کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ بلدیاتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی ممبران سندھ اسمبلی کی ملاقات۔ #PrimeMinisterImrankhan pic.twitter.com/qmgsWNhvel
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) October 21, 2019
ایم کیو ایم کے وزیر اعظم سے مطالبات
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے 6 رکنی وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، وفد کی سربراہی وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ ملاقات میں اتحادی جماعت میں تحریری معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ایم کیو ایم نے پارٹی دفاتر کی واپسی اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ دہرایا اور فواد چوہدری کے بیان سے متعلق اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے پیش کئے۔ اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے وزیراعظم سے بلدیاتی اختیارات اور آرٹیکل 140 اے کے اطلاق کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات#PrimeMinisterImrankhan pic.twitter.com/NSJ3nxpbgB
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) October 21, 2019
“احساس” اور “صحت انصاف” پروگرامز کی سندھ تک وسعت
حکومت کے ایک اور اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر جی ڈی اے کے وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے وزیر آعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ”احساس” اور “صحت انصاف” پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے وفد کی ملاقات۔
جی ڈی اے کے وفد نے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل سے وزیر آعظم کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ"احساس" اور "صحت انصاف" پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔#PrimeMinisterImrankhan pic.twitter.com/darRPIpwMg— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) October 21, 2019
دوسری جانب وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کےدرمیان دوریاں برقرار ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں وزیراعلی مرادعلی شاہ کو مدعو نہیں کیاگیا اور نہ ہی وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی غیر رسمی ملاقات شیڈول ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے وزیراعظم کےدورہ کراچی میں وزیراعلیٰ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ کو سرکاری طور پر وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی وزیراعلی کو صوبے کے منصوبے کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔