ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا سے پاکستان کو مثبت اشارے

اسپورٹس ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2019
سری لنکن بورڈ  دورہ پاکستان کے تناظر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پرغورکر رہا ہے۔ فوٹو: فائل

سری لنکن بورڈ دورہ پاکستان کے تناظر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پرغورکر رہا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  ٹیسٹ سیریز سے متعلق سری لنکن کرکٹ بورڈ سے پی سی بی کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔

سری لنکا سے دسمبر میں شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے راولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہیں، اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ہوتی ہے تو قومی ٹیم 10 برس بعد ہوم گراونڈز پر ٹیسٹ سیریز کھیل پائے گی۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سری لنکن بورڈ اپنی ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پرغورکر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔