اٹالین فٹبال لیگ :کرسٹیانو رونالڈونے کیریئر کا 701 واں گول داغ دیا

اے ایف پی  پير 21 اکتوبر 2019
رونالڈو کو کیریئر میں 700 گول کی تکمیل پر اسی مناسبت سے خصوصی جرسی بھی پیش کی گئی فوٹو: فائل

رونالڈو کو کیریئر میں 700 گول کی تکمیل پر اسی مناسبت سے خصوصی جرسی بھی پیش کی گئی فوٹو: فائل

میلان:  اٹالین فٹبال لیگ میں یوونٹس نے بولوگنا کیخلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔

پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے 701 واں گول داغ دیا، میچ سے قبل رونالڈو کو کیریئر میں 700 گول کی تکمیل پر اسی مناسبت سے خصوصی جرسی بھی پیش کی گئی ، 34 سالہ فٹبالر نے کھیل کے 19ویں منٹ میں کیریئر 701 واں گول بناکر ٹیم کا کھاتہ کھولا جبکہ اس کے بعد پیجنک نے ٹیم کی برتری ڈبل کردی، ناکام سائیڈ کا واحد گول برازیلین فٹبالر ڈانیلو نے بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔