- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
پاکستان علما کونسل کا آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان
گوجرانوالہ: مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مدارس و مساجد کی تنظیموں نے آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور ایل او سی پر بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما=ں نے پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام حافظ طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت وحدت امت علما و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں،ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، افواج پاکستان اور فوجی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا اور الزام تراشی کرنے والے بھارت اور اسرائیل کی خدمت کررہے ہیں، ایسے عناصر کا محاسبہ ہونا چاہیے، مدارس و مساجد کسی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے اور کسی مدرسے میں چھٹی نہیں کی جائے گی۔
آزادی مارچ سے ربیع الاول کی تقریبات اور رائے ونڈکا عالمی تبلیغی اجتماع متاثر ہوگا۔ کنونشن سے مولانا عبد الحمید وٹو، مولانا ایوب صفدر، مولانا زبیر عابد، مولانا اسد الرحمن سعید، مولانا اشفاق پتافی، مولانا شفیع قاسمی، مولانا شکیل الرحمن قاسمی۔، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسلم قادری، مولانا ابوبکر صابری، مولانا شہباز احمد، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا عبد القیوم فاروقی، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عثمان بٹ، میاں راشد منیر، صوفی رضوان تبسم، مولانا احسان احمد الحسینی نے خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔