وزیر اعظم امور نوجوانان پروگرام کے تحت 500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں بنانے کا منصوبہ

اے پی پی  پير 21 اکتوبر 2019
وزیر اعظم امور نوجوانان پروگرام کے تحت 500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں بنانے کا منصوبہ
فوٹو: فائل

وزیر اعظم امور نوجوانان پروگرام کے تحت 500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں بنانے کا منصوبہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم کے امور نوجوانان پروگرام نے ملک بھر کے دینی مدارس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلیے500  مدارس میں جدید لیبارٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جدید لیباریٹریوں کے قیام کی  منصوبہ بندی آئی ٹی کی بڑھتی طلب اور بہتر و معیاری تعلیم میں اس ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

پروگرام کے حکام نے بتایا کہ بیشتر مدارس کو رسمی تعلیمی پروگراموں کی جانب لے جایا گیا ہے تاکہ مذہبی علوم کے ساتھ ساتھ ان طلبہ کو بنیادی رسمی علوم سے بھی آراستہ کیا جا سکے،اس ضمن مین طلبا کو تربیت بھی دی جائیگی تاکہ وہ مختلف سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کو بروئے کا ر لا سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔