مارکیٹنگ کمپنیاں صارفین کو درست معلومات دیں، فلپ کوٹلر

حسین ایچ زیدی  پير 21 اکتوبر 2019
فون کمپنیاں، بینک و مالیاتی ادارے صارفین کے علم میں لائے بغیر چارجز وصول کر رہے ہیں

فون کمپنیاں، بینک و مالیاتی ادارے صارفین کے علم میں لائے بغیر چارجز وصول کر رہے ہیں

 اسلام آباد: مارکیٹنگ پر معروف کتابوں کے مصنف پروفیسر فلپ کوٹلر کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کو صارفین کو اپنی مصنوعات کے معیار، پائیداری اور قیمت کے بارے میں درست معلومات دینی چاہئیں۔

غیر صحت مندانہ مسابقت کی روک تھام کیلیے پاکستان میں کمپٹیشن ایکٹ 2010 اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ رائج ہیں۔ کمپٹیشن ایکٹ وفاقی قانون ہے جو ملک بھر میں عملی طور پر نافذ ہے جبکہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ صوبائی قانون ہے جو ہر صوبے میں مقامی ترجیحات کے مطابق رائج ہیں۔

غیر صحت مندانہ مسابقت کی مثال کے طور پر کسی بھی معروف برانڈ کی نقل فروخت کی جارہی ہے، موبائل فون کمپنیاں صارفین کے علم میں لائے بغیر ڈیٹا چارجز وصول کررہی ہیں، بینک اورمالیاتی ادارے صارفین کے علم میں لائے بغیرچارجز وصول کررہے ہیں۔ اپریل میں کمپٹیشن کمیشن نے کیبل ساز کمپنیوں پر کیبل کے بنڈل میںکیش کوپن رکھنے پر18ملین روپے جرمانہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔