- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
عاطف اسلم کے نام ’دبئی اسٹارایوارڈ‘
دبئی: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو اپنی بہترین گائیکی کے نتیجے میں ’دبئی اسٹارایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
دبئی میں آج کے چمکتے ہوئے فنکاروں کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان فنکاروں کو ’دبئی اسٹار ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ پاکستان سے جس فنکار کو یہ اعزازحاصل ہوا وہ کوئی اورنہیں گلوکار عاطف اسلم ہیں جنہیں ان کی گائیکی کی بدولت دبئی اسٹارایوارڈ سے نوازا گیا۔
پاکستان کے بہترین گلوکارکا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے کہا کہ دبئی ایک بہت متحرک شہرہے ، یہ وہ واحد شہر ہے جہاں میں سڑکوں پر چلتے ہوئے خود بہت محظوظ ہوتا ہوں، میں نے یہاں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے لیے بھی گایا۔ ہم سب، خاص طورپرپاکستانی اوربھارتی ہرجگہ موجود ہوتے ہیں لیکن یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم بڑی تعداد میں ہیں۔ لہذا مجھے یہ بات پسند ہے کہ میری موسیقی یہاں بہت سنی جاتی ہے۔
عاطف اسلم نے کہا کہ یہ ایوارڈ بالکل ’ہالی ووڈ واک آف فیم‘ کی طرح ہے۔ میں بہت سارے فنکاروں میں سے پسند کیا گیا ہوں جس پرمجھے بے انتہا خوشی ہے۔ اداکارنے کہا کہ میوزک نے دنیا بھرمیں ہمیشہ سب کوجوڑکررکھا ہے اور ثقافتوں کو پروان چڑھایا ہے، بلکل ایسے جیسے میں نے میوزک پاکستان سے شروع کیا، پھربھارت گیا اورساتھ ساتھ دنیا بھرمیں مشہورہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔