بھارت میں طلبا کو نقل سے روکنے کیلیے انوکھے طریقے کا استعمال

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2019
کالج انتظامیہ نے اپنے عمل پر معافی مانگ لی۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

کالج انتظامیہ نے اپنے عمل پر معافی مانگ لی۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بنگلورو: بھارت میں نقل سے روکنے کے لیے کالج انتظامیہ نے طلبا کو گتے کے ڈبے پہنا دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی بھگت پری یونیورسٹی کالج میں کیمسٹری کے پرچے کے لیے طلبا کو نقل سے روکنے کا انوکھا طریقہ استعمال کیا گیا۔ کالج انتظامیہ نے امتحان میں شریک طلبا کے سروں پر گتے کے ڈبوں کو ہیلمٹ کی طرح پہنا دیا گیا تاکہ طلبا آس پاس بیٹھے دیگر ساتھیوں کی امتحانی کاپیوں پر نظر نہ رکھ سکیں۔

Kernataka student wear carton during exam 1

کالج انتظامیہ کے اس انوکھے لیکن قابل اعتراض طریقے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اس اقدام پر شدید تنقید کی گئی اور مقامی انتظامیہ بھی حرکت میں آئی جس پر کالج انتظامیہ نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی حکام سے معافی مانگ لی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نقل روکنے کےلیے استاد نے شاگردوں کو سروں پر گتے کے ڈبے پہنا دیئے

کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام کے لیے اس طریقے کو تجرباتی طور پر استعمال کیا اور یہ سب طلبہ کی رضامندی سے کیا گیا یہاں تک کہ تمام طلبہ اپنے اپنے گتے کے ڈبے گھر سے ساتھ لائے تھے۔ طلبہ پر کسی طرح کا دباؤ نہیں تھا۔

Kernataka student wear carton during exam 3

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میکسیکو سٹی میں بھی نقل کی روک تھام کے لیے اسی طرح کا طریقہ استعمال کیا گیا تھا تاہم اسے بھی غیر انسانی رویہ قرار دیکر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر کالج انتظامیہ اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔