کوئٹہ اسپنی روڈ پر دھماکا، 4 پولیس اہلکارزخمی

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2019
دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، پولیس۔  فوٹو: فائل

دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: اسپنی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر دھماکا ہوا جس میں اب تک 4 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،  ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کوبی ایم سی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اسپنی روڈ پہنچ گئی، اور ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، اور دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔