برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان میں رکشے کی سواری بھا گئی

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2019
برطانوی شہزادی نے رکشے کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سفر کو ’ ٹو فنی‘ کہا۔ فوٹو۔ ویڈیو گریب

برطانوی شہزادی نے رکشے کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سفر کو ’ ٹو فنی‘ کہا۔ فوٹو۔ ویڈیو گریب

 لندن: برطانوی شاہی شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے دورہ پاکستان میں جس سے چیز سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوئے وہ رکشے کی سواری ہے۔

برطانوی شاہی جوڑ دورہ پاکستان مکمل کرکے اپنے ملک واپس جاچکے ہیں لیکن تاحال پاک سرزمین کے حسن اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے سحر میں گرفتار ہیں اور مسلسل سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات بھی شیئر کر رہے ہیں۔

حال ہی میں شاہی جوڑے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شاہی جوڑے کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اس موقع پر خوش اور پرجوش شہزادی کیٹ مڈلٹن کی زبان سے بے ساختہ الفاظ نکلتے ہیں ’ ٹو فنی‘ یعنی یہ بہت زیادہ پُر لطف ہے۔

اس سے قبل شہزادہ اور شہزادی کو روایتی پاکستانی سبز لباس زین تن کیے ایک نہایت خوبصورت اور دلکش انداز کے رکشے سے اترتے ہوئے تقریب میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی اور اب اس ویڈیو میں شہزادی کے رکشے کے اندر بیٹھے تاثرات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Royal Couple in Rickshaw

واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ میڈلٹن رکشے میں سوار ہوکر شکر پڑیاں میں واقع یادگارِ پاکستان پہنچے جہاں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور جوانا ڈریو کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔