- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
پی آئی اے کا 10 کروڑ روپے سے زائد کے رعایتی ٹکٹ جاری کرنے کا انکشاف
کراچی: پی آئی اے کی گزشتہ 10 سالہ آڈٹ رپورٹ میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مفت اوررعائتی ٹکٹ اجرا کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر مرتب 10 سالہ آڈٹ رپورٹ جمع کرادی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے بورڈ کے سابق چیئرمیئنز، بورڈ ارکان اور ان کے اہل خانہ پر خلاف ضابطہ نوازشات کی گئیں اور دس سالہ مدت میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مفت اوررعائتی ٹکٹ جاری کئے گئے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 سال میں مستفید ہونے والوں میں پائلٹس، سیاسی شخصیات، وفاقی سیکرٹریز، بیوروکریٹس، ٹیکنو کریٹس، صنعتکار اور تاجر شخصیات شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ریگولیشنز کے تحت بورڈ کی کمیٹی کے ہر رکن کو فی اجلاس 3500 روپے ادائیگی کی اجازت ہے اور بورڈ چیئرمین سمیت ہربورڈ رکن کو 2 طرفہ کلب کلاس ٹکٹ کے استعمال کا استحقاق حاصل ہے، لیکن اس کے برعکس بورڈ نے مختلف اجلاس میں پرسنل پالیسیز مینول میں ترامیم منظورکیں اور ان ترامیم میں مفت اور رعائتی ٹکٹ اجرا کرنے کا قانون منظور کرایا گیا۔
ترامیم منظور ہونے کے بعد چیئرمین، سابق چیئرمین، بورڈ ارکان اور ان کے اہل خانہ کو مفت یا 95 فیصد رعایتی ٹکٹ اجرا کا حق حاصل ہوا، اور پھر ترامیم کے تحت ان افراد کو اندرون و بیرون ممالک کے لئے اکانومی پلس، بزنس اور بزنس پلس کلاس کے ٹکٹ 95 فیصد رعایت پر ٹکٹس جاری کئے گئے۔
رپورٹ میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مفت اور 95 فیصد رعائتی ٹکٹ ریگولیشنز برائے پی آئی اے کی خلاف ورزی ہے، 10 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹکٹس کی خلاف ضابطہ اجرا کی ریکوری متعلقہ افراد سے کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔