- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کا جھوٹا دعویٰ ثابت کرنے کیلیے کچھ نہیں، پاک فوج
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت میں کوئی جواز نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 3 دہشت گردوں کا لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا آج پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بتایا کہ ایل او سی پر کوئی دہشت گردی کیمپ موجود نہیں، بھارت کی طرف سے جو الزام لگایا گیا اس کی درست جگہ بتائیں، بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں تاہم بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :جنگ نہیں چاہتے لیکن مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، دفتر خارجہ
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت میں کوئی جواز نہیں، بھارت چاہے تو ہمارے دفتر خارجہ کو اہداف کی نشاندہی کرسکتا ہے، ہم غیر ملکی سفیروں اور میڈیا کو متعلقہ اہداف کے مقامات پر لے کر جائیں گے۔
Indians have no grounds to support false claim made by their COAS. If they don’t want to go they have the option to share claimed targeted locations with our foreign office. We will take foreign diplomats & media tomorrow on those given locations. Let all see facts on ground. https://t.co/vaWaSymRbm
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 21, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئیں سب زمینی حقائق دیکھ لیں، بھارتی حکام ہدف بنائی گئی جگہ پر نہیں جانا چاہتے تو مت جائیں ہمارے دفتر خارجہ کے ساتھ اہداف کی جگہ کا حدود اربع (لوکیشن) شیئر کر دیں۔
یہ پڑھیں: بھارت کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے، ترجمان پاک فوج
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھی ٹویٹر پر کہا ہے کہ بھارتی سفارت خانے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پیشکش کا تاحال جواب نہیں دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پیشکش پر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اپنے آرمی چیف کے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کے پاس کوئی جواز نہیں، توقع ہے کہ بھارتی حکام جلد جواب دیں گے۔
Indian Embassy has yet not responded to offer made by DG ISPR. It indicates that they have no grounds to support false claim by their COAS. We expect them to respond soon.
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) October 21, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔