ایم کیو ایم کا مطالبات پورے نہ ہونے پر وزیراعظم سے تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک  پير 21 اکتوبر 2019
ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا۔ فوٹو:فائل

ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا اور پارٹی دفاتر دوبارہ کھولنے اور لاپتا کارکنان کی بازیابی کے مطالبات دہرا دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، وسیم اختر، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار شامل تھے، ملاقات میں اتحادی جماعت کے تحریری معاہدے پر عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ کراچی؛ پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں 

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا جب کہ پارٹی دفاتر کی واپسی اور لاپتا کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ بھی دہرایا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے اطلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکیج جلد جاری کیا جائے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس بنیاد پر اس حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی ان مسائل پر بات ہوئی ہے، ہم نے وزیراعظم کے سامنے کیسز ختم کروانے، شہری علاقوں کے مسائل رکھے اور حیدرآباد یونیورسٹی کے افتتاح کا مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔